counter easy hit

انڈونیشیا میں پاکستانی قیدی ذوالفقار علی انتقال کرگئے

جکارتہ: انڈونیشیا میں کینسر کے مرض میں مبتلا پاکستانی قیدی ذوالفقار علی جنہیں سزائے موت سنائی گئی تھی آج (جمعرت کو) انتقال کرگئے۔

Pakistani prisoner Zulfiqar Ali died in Indonesiaذوالفقار علی کو حالت بگڑنے پر انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے، انسانی حقوق کے حوالے سے سرگرم غیر سرکاری تنظیم جسٹس پراجیکٹ پاکستان کے مطابق ذوالفقار علی کا انتقال ہو گیا ہے۔

باون سالہ ذوالفقار علی لاہور کے رہائشی اور 5 بچوں کے والد ہیں جو 17 سال قبل روزگار کی تلاش میں انڈونیشیا گئے تھے۔ واضح رہے کہ 21 نومبر 2004 کو انڈونیشیا کے مغربی صوبے جاوا میں انہیں 3 سو گرام ہیروئن رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا جو کہ ایک بھارتی شہری نے ان پر عائد کیا تھا جو بعد میں واپس لے لیا گیا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ذوالفقار علی کو 2005 میں ہیروئن رکھنے کے جرم میں پہلی مرتبہ سزائے موت سنائی گئی تھی۔