سعودی ایئر ڈیفنس نے یمن کے جانب سے داغے گئے ایک میزائل حملے کو ناکام بنا دیا۔


کرنل ترکی المالکی کا مزید کہنا ہے کہ اس سے جان بوجھ کر شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن سعودی فورسز کی بروقت کارروائی کے بعد یہ میزائل سعودی عرب کی جنوبی سرحد سے کوئی پونے دو کلومیٹر دور یمنی حدود ہی میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یمنی حوثی بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے گنجان آباد شہروں اور دیہات کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔








