دبئی میں گھڑ سواری کے عالمی مقابلے کی اختتامی تقریب میں دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد خوشی سے جھوم اٹھے۔

مقابلے کے دوران شاندار کارکردگی دکھا کر سب سے پہلے مقررہ فاصلہ طے کرنے والے دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المختوم کے گھوڑے تھنڈر اسنو نے کامیابی حاصل کی۔ اس فتح پر شیخ محمد بن راشد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور خوشی سے جھوم اٹھے۔








