counter easy hit

چینی شخص نےترتیب دی پاکستانی قومی ترانے کی وائلن پر دھن

پاک چین دوستی کی دنیا بھر میں مثالیں دی جاتی ہیں، اس دوستی کو سمندر سے گہری اور آسمان سے بلند بھی قرار دیا گیا ، تقریباً70سالہ اس دوستی میں چین اور پاکستان میں کئی حکومتی ادوار آئے اور گئے، دنیا میں کئی واقعات رونما ہوئے تاہم پاکستان اور چین کے تعلقات میں فرق نہیں آیا۔

Chinese people set Pakistani national anthem lyrics on Violinپاکستان کے دنیا میں کئی دوسرے ممالک سے بھی دوستانہ تعلقات ہیں لیکن وہ تعلقات حکومتی سطح تک ہی محدود ہیں چین سے دوستانہ تعلقات عوامی سطح تک ہیں اور عام لوگوں کا ہر گزرتے دن کے ساتھ ایک دوسرے سے تعلق گہراتر ہوتا جا رہا ہے۔

دونوں ممالک کی عوام کے درمیان بنتے گہرے تعلق کے عملے ثبوت مختلف صورتوں میں سامنے بھی وقتاً فوقتاً منظر عام پر آتے رہتے ہیں ۔ پاک چین دوستی کی ایسی ہی ایک اور مثال پھر سامنے آئی ہے جس میں چینی شہری وائلون پرپاکستان کے قومی ترانے کی دھن اس عقیدت کے ساتھ بجارہا ہے جس عقیدت سے وہ اپنے قومی ترانے کی دھن وائلن پر ترتیب دے رہا ہے۔