counter easy hit

سعودیہ عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے معاوضے کا اعلان

Saudi Arabia announces compensation for overseas Pakistanis

Saudi Arabia announces compensation for overseas Pakistanis

ریاض :  سعودی عرب میں پھنسے تقریباً5688 پاکستانی ورکرز کے خاندانوں کو پچاس ہزار روپے فی خاندان معاوضہ کی ادائیگی کی جائے گی۔

خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں پھنسے تقریبا5688 پاکستانی ورکرز کے خاندانوں کو پچاس ہزار روپے فی خاندان معاوضہ کی ادائیگی کی جاچکی ہے۔

سمندر پار پاکستانیز فاﺅنڈیشن کے حکام کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی ورکرز کے خاندانوں کو معاوضوں کی ادائیگی کی جارہی ہے۔

حکام نے بتایا کہ باقی ماندہ ورکرز کا جونہی ڈیٹا بذریعہ سفارتخانہ او پی ایف کو موصول ہوگا ان کے خاندانوں کو معاوضوں کی ادائیگی کے چیکس جاری کردئےے جائیں گے۔ حکام نے بتایا کہ معاوضوں کی ادائیگی او پی ایف اور پاکستان بیت المال کی کوششوں سے جاری ہے۔

یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں تقریباً8500 پاکستانی مزدور دیوالیہ سعودی کمپنیوں سے واجبات کی عدم ادائیگی، اقامہ کی تجدید، ورک پرمٹوں کی منتقلی اور ملازمتوں کے حصول کیلئے مشکلات کا شکار ہیں۔ سماء

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website