counter easy hit

سرائے عالمگیر: ٹی ایم اے بے حسی کی انتہا، نالوں کی صفائی کرکے گندگی کے ڈھیر باہر لگا دیے

Sarai Alamgir: TMA i

Sarai Alamgir: TMA i

سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)سرائے عالمگیر: ٹی ایم اے بے حسی کی انتہا، نالوں کی صفائی کرکے گندگی کے ڈھیر باہر لگا دیے ہر طرف مچھروں کا راج ، عوام کا رات کو سونا بھی محال تفصیل کے مطابق شہر بھر میں صفائی سمیت دیگر عوامی مسائل کی بار بار نشاندہی کر نے کے بعد ٹی ایم اے انتظامیہ نے نالوں کی صفائی تو کردی لیکن نالوں سے نکلنے والی گندگی سے شہر بھر میں جگہ جگہ گندگی (کوڑا کرکٹ) کے ڈھیر لگے ہو ئے ہیں،نالیاں اور سیوریج پائپ بند ہو نے سے گندہ پانی گلیوں اور سڑکوں پر پھیل رہا ہے اور ہر طرف مچھروں کا راج نظر آتاہے شہرکی مکمل صفائی کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے مچھروں نے رات کے وقت عوام کا سکون سے سونا بھی محال کیاہواہے جبکہ جس راستے سے بھی گزریں بدبو میں سانس لینا بھی مشکل ترین عمل بن جاتاہے جس پر عوامی حلقو ں نے سخت رد عمل کا اظہار کر تے ہوئے ڈی سی او گجرات چوہدری لیاقت علی چٹھہ ، اے سی سرائے عالمگیر شعیب نسوانہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے