counter easy hit

اچھی تعلیم برائے نوکری نہیں بلکہ شعور سے آگاہی اورانسان کو حرام اور حلال میں تمیز سکھاتی ہے،سید سقلین حسین شاہ

 Syed Hussain Shah

Syed Hussain Shah

سرائے عالمگیر(صغیر راٹھور) اچھی تعلیم برائے نوکری نہیں بلکہ شعور سے آگاہی اورانسان کو حرام اور حلال میں تمیز سکھاتی ہے آج تعلیم کے میدان میں ترقی کرنے والی قومیں ہی دنیا پر راج کر رہی ہیں ہمیں بھی اپنی نئی نسل کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگاجس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے ان خیالات کا اظہار ای او سید سقلین حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ آج دنیا کو نت نئے چیلجز لا سامناہے جس کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی نسل کو ہنر اور تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہیے اور نوجوان نسل میں جدید تعلیم کی افادیت ،اہمیت کو اجاگر کرنا ہو گا تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں اور پاکستان کا مستقبل تابناک بنا سکیں آخر میں انہوں نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا یہ پیغام نوجوانوں کو پہنچاتے ہوئے کہا کہ محبت مجھے ان جوانوں سے ہے ۔۔۔ ستاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند ۔