counter easy hit

حکمرانوں کی ناقص معاشی پالیسیوں سے ملک وقوم کو نقصان پہنچ رہا ہے،چوہدری نعمان اشرف ایڈووکیٹ

Ashraf Chaudhry Advocate

Ashraf Chaudhry Advocate

سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) حکمرانوں کی ناقص معاشی پالیسیوں سے ملک وقوم کو نقصان پہنچ رہا ہے ،پانامہ لیکس کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لے کر قانون سازی کی جائے چوہدری نعمان اشرف ایڈووکیٹ ۔جب تک دیانتدار اور خوف خدا رکھنے والی قیادت برسر اقتدار نہیں آئے گی ملک کو سنگین بحرانوں کا سامنا رہے گا ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے راہنماچیر مین یو سی کریالہ چوہدری نعمان اشرف ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہاکہ پلوں کی تعمیراور کبھی مکمل نہ ہونے والے منصوبوں کی افتتاحی تقاریب سے ملکی ترقی ممکن نہیں نہ ہی بیرونی قرضوں سے عوام خوشحال ہونگے بلکہ ملکی ترقی کے لیے جس جذبے کی ضرورت ہوتے ہے حکمران اس سے خالی ہیں انہوں نے مزید کہاکہ لالوں کی جوڑی نے ملک کوکرپشن زدہ کردیا ہے،جبکہ ان کے حواریوں نے ملک و قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹارہے اور پانامہ لیکس نے عوامی خوشحالی کے دعویداروں کے پول کھول دیے ہیں برسراقتدار حکمران جماعت کی کرپشن اور لوٹ مار کی پوری سٹوری عوام کے سامنے آچکی ہے اب لینے کا نہیں عوام کو حساب دینے کا وقت ہے اور پاکستان تحریک انصاف ،ملک سے کرپٹ سیاستدانوں اور فرسودہ انتخابی نظام کا خاتمہ کرکے انشااللہ عوام کو ان کی منزل دے گی۔