counter easy hit

سرائے عالمگیر مختلف ٹریفک حادثات میں3افراد جابحق جبکہ 1شخص شدید زخمی

Sarai Alamgir

Sarai Alamgir

سرائے عالمگیر(صغیر راٹھور)سرائے عالمگیر مختلف ٹریفک حادثات میں3افراد جابحق جبکہ 1شخص شدید زخمی ،تفصیل کے مطابق جی ٹی روڈکریالہ سرائے عالمگیر کے مقام پر ٹرک نمبری TKY634کا ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہوکرمسافرہائی ایس نمبریLES1153سے جاٹکرایا جس کے نتیجہ میں ہا ئی ایس ڈرائیوردلاور حسین ولد محمد سعید سکنہ کامونکی موقع پر جابحق جبکہ شفیق الرحمن ولدنجیب الرحمن شدید زخمی ہوگیا ،متوفی کے وارثان نے حادثہ اتفاقیہ قرار دیکر ٹرک ڈرائیور کومعاف کردیا ،جبکہ سرائے عالمگیر کے نواحی گاؤں گہیال بالا کا رہائشی نوجوان ولید حسین ولدامانت علی ٹریکٹر پرسوار ہوکر آزاد کشمیر کی طرف جارہا تھا کہ چڑھائی پر بے قابو ہوہوکرقلابازیاں کھاتا ہوا کھائی میں جاگراجس کے نتیجہ میں ٹریکٹر ڈرائیور ولیدشدید زخمی ہوگیاجسے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملا ،جبکہ کھاریاں کا رہائشی جواں سالہ محمد سمیرولدسائیں محمد عارف (رینٹ اے کاروالے)ٹریفک حادثہ میں جابحق ہوگیا ۔