counter easy hit

عوام کا عید کی خریداری کیلئے بازاروں کا رخ ،دوکانداروں کے چہروں پر رونقیں آگئیں

Eid turning to public

Eid turning to public

سرائے عالمگیر(صغیر راٹھور)رمضان کا آخری عشرہ ۔۔عوام کا عید کی خریداری کیلئے بازاروں کا رخ ،دوکانداروں کے چہروں پر رونقیں آگئیں،تفصیل کے مطابق رمضان کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی بازاروں میں عواکا رش دیکھنے میں آرہاہے ،لوگ عید کی خریداری کیلئے بازاروں ،شاپنگ سینٹروں کا رخ کرلیا ،گاہکوں کا گرمی کے باعث دن کی بجائے رات کے وقت رش بڑھنے کے پیش نظر دوکانداروں نے افطاری کے بعد پھر سے دوکانیں کھولنی شروع کر دی ہیں جبکہ دوکاندار رات گئے تک گاہکوں کے ساتھ مصروف نظر آتے ہیں اس سلسلہ میں شہریوں نے روزنامہ الشرق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دن کے وقت روزہ کی حالت اور سخت گرمی میں خریداری کر نا انتہائی دشوارہوتا ہے اس لئے افطاری کے بعد پر سکون ہوکراپنے بچوں کے ساتھ عید کی خریداری کیلئے بازاروں کا رخ کرتے ہیں جبکہ شہریوں نے مذید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینہ کے احترام کو بالائے طاق رکھتے ہوئے غیر معیاری اشیاء کے سٹال لگائے ہوئے جن پر سادہ لوح عوام کو لوٹ سیل میلہ کے نام پراشیاء مہنگے داموں فروخت کر تے ہوئے لوٹنے میں مصروف ہیں جو کہ سادہ لوح عوام کے ساتھ سر اسر زیادتی کے زمرے میں آتا ہے ۔