counter easy hit

سانگلہ ہل:تیزرفتارٹریکٹرٹرالی نے 45 سالہ شخص کوکچل کرمارڈالا

Sangla Hill

Sangla Hill

سانگلہ ہل(تحصیل رپور ٹر) صفدرآبادروڈپرچک45 کے قریب تیزرفتارٹریکٹرٹرالی نے سائیکل سوار45 سالہ شخص نصیب علی کوکچل کرماڈالا،بتایاگیاہے کہ مذکورہ گاؤں کامتوفی چکی سے آٹالے کرسائیکل پرسڑک کراس کررہاتھااس دوران ٹریکٹرٹرالی نے بے قابوہوکراسے بری طرح روندڈالاجس کے نتیجہ میں وہ شدیدزخمی ہوگیااورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پردم توڑگیاحادثہ کازمہ دارٹریکٹرڈرائیورموقع سے فرارہوگیا،تھانہ صدرپولیس نے ضروری کاروائی کے بعدنعش ورثاء کے حوالے کردی اورٹریکٹرٹرالی قبضہ میں لے کرڈرائیورکی تلاش شروع کردی۔