counter easy hit

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا D.H.Qہسپتال ننکانہ صاحب کا اچانک دورہ

Shahbaz Sharif D.H.Q

Shahbaz Sharif D.H.Q

ننکانہ صاحب (محمدقمر عباس)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا D.H.Qہسپتال ننکانہ صاحب کا اچانک دورہ انہوں نے ایمرجنسی ، CCU، چلڈرن ، لیبر روم ، میل اور فی میل وارڈ زکا دورہ کیا اور وہاں پر فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیااور ہسپتال کے میڈیسن سٹور کا بھی وزٹ کیا مریضوں اور لواحقین سے بات چیت کی دورہ کے دوران میل ، فی میل اور چلڈرن وارڈ ز میں ACخراب ہونے کی وجہ سے بند تھے اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا ہے فی میل وارڈ میں تو ACہے ہی نہیں جبکہ میل وارڈ میں دو ACلگے ہوئے ہیں وہ بھی بلکل کام نہیں کررہے مجھے انتہائی دکھ ہوا ہے یہ دیکھ کر میں نے 2010-11میں 2ارب کے بچٹ سے پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ACمہیاکیے تھے اگر کچھ خراب تھے تو چلنے تو چاہیے تھے میں نے مریضوں سے بات چیت کی اور میڈیسن کے متعلق پوچھا کہ آپ کو ساری میڈیسن فری مل رہی ہیں یا بازار سے لانا پڑتی ہے تو کچھ مریضوں کا کہناتھا کہ ہمیں فری ملی ہے اور کچھ کا کہنا تھا کہ ہمیں میڈیسن بازار سے لانا پڑتی ہے حکومت پنجاب کا عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے اس میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ ڈی سی او کو 2سال اور ای ڈی او ہیلتھ کو اڑھائی سال سے زائد ہوچکے ہیں یہاں پر تعینات ہوئے ان کی کار کردگی نا قص ہے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اس کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے D.C.Oڈاکٹر عثمان علی خاں ، E.D.Oہیلتھ ڈاکٹر محمد اسلم رندھاوا ، M.Sڈاکٹر غلام ےٰسین بلوچ کو موقع پر معطل کردیا ۔