counter easy hit

سجاد کریم نے بھی ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کی مخالفت کردی

لندن کے میئر صادق خان کے بعد برٹش پاکستانی کنزریٹو رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ برطانیہ کی مخالفت کردی ہے۔

Sajjad Karim also opposed to trumps visits UKوزیر اعظم تھریسامے کو ٹیلی فون میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے حامیوں پر بھی برطانیہ میں نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ میڈیا پر جھوٹی خبریں دینےکا الزام لگانے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے خود جھوٹی خبرری ٹوئٹ کر ڈالی، بیساکھی کی مدد سے چلنے پر مجبور لڑکے پر تشدد کرنے والا نیدر لینڈ کا شہری تھا۔ پولیس کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ 6 ماہ پرانی ویڈیو ایمسٹرڈیم کے نواحی علاقے کی ہے، تشدد کرنے والا غیر مسلم ڈچ ہے۔ برطانیہ کی دائیں بازو کی تنظیم نے معذور نوجوان پر تشدد کرنے والے لڑکے کے مسلم امیگرینٹ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ برطانیہ کی انتہا پسند تنظیم کی جانب سے واقعے کی ویڈیو کو امریکی صدر نے ری ٹوئٹ کر دیا تھا۔ اس ٹوئٹ کے بعد لندن کے مئیر صادق خان نے ٹرمپ کو دی گئی دورۂ برطانیہ کی دعوت واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔