counter easy hit

مرغے نے کتے کی دوڑیں لگوا دیں, ویڈیو وائرل

برازیل کے چالاک مرغے کے آگے ڈوگی میاں بھی بے بس ہوگئے، مرغے اور کتے کی دلچسپ لڑائی نے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا، یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

Chicken take doggy racesیوں تو کشتی کے کئی مقابلے دیکھے ہوں گے لیکن یہاں تو جانور بھی کسی ریسلر سے کم نہیں،ویڈیو میں نظر آنے والے اس مرغے اور کتے نے اکھاڑے کا ماحول بنا لیا۔ یہ دلچسپ مناظربرازیل میں دیکھے گئے جہاں ایک شرارتی ڈوگی میاں مرغے کو تنگ کر رہے تھے جس پر مرغے کو غصہ آیا اور بھرپور انداز میں اُچھل اُچھل کر کتے پر یوں حملے کئے کہ ڈوگی میاں نے اپنی جان بچانے میں عافیت جانی اور دوڑ لگادی، مرغے نے بھی کتے کی دُھلائی کرنے کیلئے اُس کا خوب پیچھا کیا۔ مرغے اور ننھے کتے کی اس سنسنی خیز لیکن دلچسپ لڑائی نے دیکھنے والوں کو بھی خوب محظوظ کیا جبکہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔