counter easy hit

پاکستان نیوی کا جہاز سیف چین پہنچ گیا

پاکستان نیوی کا جہاز سیف چین کے خیر سگالی دورے اور چینی نیوی کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے لیے چین کے شہر شنگھائی پہنچ گیا۔

Pakistan Navy's Saif ship reached Chinaشنگھائی پورٹ پہنچے پر چینی نیوی کی طرف سے بحری بیڑے سیف کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پاکستان کے قونصل جنرل نعیم خان، چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے سینئر عہدہ دار اور شنگھائی کی مقامی حکومت کے حکام نے پاکستان کے بحری جہاز کا استقبال کیا۔ پاکستان نیوی کے کیپٹن شہزاد اقبال پی این ایس سیف کو کمانڈ کر رہے ہیں۔