yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

سیف علی خان اپنی بیٹی کے ساتھ فلم کریں گے

Web Editor July 12, 2018 1 min read
Saif Ali Khan will do movie with his daughter
Share this:

بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان جن کی گزشتہ 2 سال سے کوئی خاص فلم سامنے نہیں آئی، وہ جلد ہی ایک اہم فلم میں اپنی 25 سالہ بیٹی کے ساتھ نظر آئیں گے۔

سیف علی خان کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلمیں ’شیف اور کلاکندی‘ سمیت دیگر فلمیں بھی باکس آفس پر کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کرسکیں، جب کہ ان کی اپنی کامیاب فلم سیریز ‘ریس‘ سے بھی چھٹی ہوگئی۔

تاہم حال ہی میں آن لائن اسٹریمنگ ویب سائٹ پر ریلیز ہونے والی ایکشن ڈرامہ فلم ‘اسکیئرڈ گیمز’ کی کامیابی کے بعد اب انہیں متعدد فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ سیف علی خان کو جن متعدد منصوبوں میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی ہے، ان میں ‘فلمستان’ نامی فلم بھی ہے، جس میں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔

ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیف علی خان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہیں ڈائریکٹر نتن ککر کی فلم ‘فلمستان’ میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی ہے۔

اداکار نے وضاحت کی کہ ابھی اس فلم کے حوالے سے تمام معاملات ابتدائی ہیں، ابھی اس فلم میں کام کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے فلم کی ٹیم کے ساتھ حتمی مذاکرات نہیں ہوئے۔

سیف علی خان نے مزید بتایا کہ انہوں نے فلم کا اسکرپٹ پڑھا ہے، جس سے وہ بے حد متاثر ہوئے۔

دوسری جانب فلم ڈائریکٹر نے بتایا کہ انہوں نے اسی فلم میں کام کرنے کے لیے سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو بھی پیش کش کی ہے، تاہم انہوں نے بھی ابھی کام کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔

فلم کی ٹیم کے مطابق سارہ علی خان نے بھی فلم کے اسکرپٹ کو اچھا قرار دیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ فلم کی کہانی باپ اور اس کی بیٹی کے تعلقات اور محبت کے گرد گھومتی ہے، ساتھ ہی فلم میں ایک خاص پیغام بھی دیا جائے گا۔

حالیہ سالوں میں باپ اور بیٹی کے تعلقات پر متعدد بولی وڈ فلمیں سامنے آئی ہیں، جن میں سنجے دت کی فلم ‘بھومی’ بھی شامل ہے۔

علاوہ ازیں آنے والی فلم ‘ایک لڑکی تو دیکھا تو ایسا لگا’ کی کہانی بھی باپ اور بیٹی کے تعلقات کے گرد گھومتی ہے۔

‘ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا’ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں انیل کپور اپنی بیٹی سونم کپور کے ساتھ حقیقی رشتے کو اسکرین پر نبھاتے نظر آئیں گے۔

انیل کپور اور سونم کپور کے بعد اب جلد ہی سیف علی خان اور سارہ علی خان بھی اسکرین پر حقیقی رشتے کو نبھاتے نظر آئیں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم امکان ہےکہ فلم کی شوٹنگ رواں برس کے اختتام سے قبل شروع کردی جائے گی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
I want to tell the police the time is not the same, Shahbaz Sharif
Previous Post پولیس کو بتانا چاہتا ہوں وقت ایک جیسا نہیں رہتا، شہباز شریف
Next Post نواز شریف کی واپسی، پيمرا نے لائیو کوریج پر پابندی لگادی
Nawaz Sharif return, Pemra restriction to stop coverage

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.