counter easy hit

صاحبزادہ احمد خان برطانیہ میں نئے پاکستانی ہائی کمشنر مقرر

لندن: سید ابن عباس کے بعد صاحبزادہ احمد خان کو برطانیہ میں پاکستان کا نیا ہائی کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے۔

Sahibzada Ahmed Khan appointed new Pakistan High Commissioner in the UKسفارتی ذرائع سید کے مطابق سید ابن عباس کی برطانیہ میں بطور ہائی کمشنر مدت ملازمت گزشتہ برس اکتوبر میں ختم ہو گئی تھی لیکن عہدے کی معیاد پورا ہونے کے باوجود وہ عہدے پر برقرار رہے۔ ذرائع کے مطابق صاحبزادہ احمد خان کو برطانیہ میں نیا ہائی کمشنر مقرر کرنے کی سمری پر دستخط کر دئیے گئے ہیں۔ صاحبزادہ احمد خان ایک ماہ کے اندر برطانیہ پہنچ کر عہدہ سنبھال لیں گے۔ صاحبزادہ احمد خان اس وقت دفترِ خارجہ اسلام آباد میں چیف پروٹوکول آفیسر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ سید ابن عباس دسمبر 2018ء کو دفترِ خارجہ کی ملازمت سے ریٹائر ہو جائیں گے۔