counter easy hit

مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان اور طارق فضل چوہدری نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: وزرائے مملکت مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان اور طارق فضل چوہدری نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے۔

Maryam Aurangzeb, Anusha Rahman and Tariq Fazal Chaudhary took oath of federal ministerوفاقی وزرا کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں سیاسی کارکنوں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان اور طارق فضل چوہدری سے وفاقی وزیر جب کہ لیلیٰ خان سے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف لیا۔ دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کو وفاقی وزیر کا درجہ دیدیا جب کہ کابینہ سیکرٹریٹ نے ماروی میمن کو وفاقی وزیر کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ نئے وزرا کی شمولیت سے کچھ گھنٹے قبل مفتاح اسماعیل نے بھی وزیر خزانہ کا حلف لیا تھا۔