yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

صف اول کے پاکستانی صحافی نے حکومت سے مطالبہ کر ڈالا

MH Kazmi May 6, 2019 1 min read
Safi's Pakistani journalist called for the government
Share this:

Safi's Pakistani journalist called for the government

لاہور (ویب ڈیسک) وقت بہت تیزی سے گزر رہا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کو آئے اب قریباً نو ماہ ہو چکے ۔ اب حکومت وقت کے پاس ماضی کی حکومتوں کی ناکامیوں کی داستان سنانے کی سہولت ختم ہو تی جا رہی ہے۔ کرپشن کے مسلسل بلاثبوت بیانیے کی گردان سے نامور کالم نگار عمار مسعود اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب عوام بور ہوتے جا رہے ہیں۔ اربوں ، کھربوں کے غبن کی افسانوی داستانیں اب یکسانیت کا شکار ہو چکیں۔ سیاسی انتقام اب لوگوں کو کھلنے لگا ہے۔ لوگ اب اس بیانیے کے سوا کچھ چاہتے ہیں۔ کچھ فلاح کا پیغام، کچھ روزمرہ کی سہولت عوام کا تقاضا ہو رہی ہے۔ لیکن حکومت وقت کے پاس ماضی کی حکومتوں کو کوسنے کے سوا کچھ بھی نہیں ۔ تبدیلی کے جو سہانے خواب دکھائے گئے تھے لوگوں کی آنکھیں انکی تعبیر کے انتظار میں ترس گئی ہیں۔ لوگ اپنی تقدیر کے تبدیل ہونے کے منتظر ہیں مگر یہاں تماشا یہ ہے کہ کئی برس گزر گئے ہیں تقدیر تو کیا تقریر نہیں تبدیل ہوئی ۔ ایک ہی بات ہے جو کسی رٹے رٹائے طوطے کی طرح ہر وزیر ، مشیر کی زبان پر ہے۔ ایک ہی بیانیہ ہے جو بغیر کسی ثبوت ، بنا کسی دلیل کے ہر عوامی خطاب میں دہرا دیا جاتا ہے۔ حکومت وقت کو اس بات کا خیال ہونا چاہیے کہ بات اب کنٹینر کی سیاست سے آگے نکل گئی ہے اور یہ یاد رکھنا چاہیے کہ اگر بات عوام کی دسترس تک پہنچ گئی تو پھر بجلی اور گیس کے بلوں کے ڈسے عوام، پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے زخم خوردہ عوام فیصلے عدالتوں اور ایوانوں میں نہیں کرتے۔ پھر بات گائوں گائوں ، قریہ قریہ اور شہر شہر سڑکوں پر ہوتی ہے۔ وہیں عوام کی عدالت سجتی ہے، وہیں فیصلہ ہوتا ہے اور وہیں سزا سنا دی جاتی ہے۔ بس اتنا کہہ دینا کافی ہے کہ عوام کے عتاب سے بچنا چاہئے۔ اسی میں عافیت ہے۔ نو ماہ کی کارکردگی میں ایک بھی ایسا کارنامہ نہیں جس کا سہرا حکومت کو پہنایا جا سکے۔ کوئی ایسا پروجیکٹ نہیں جس پر فخر کیا جا سکے۔ معاشیات سے سماجیات تک اوربین الا قوامی تعلقات سے اخلاقیات تک ہر شعبہ زوال کا شکار ہے۔کوئی اثبات کا پہلو اگر نظر آجائے تو اس کو ضرور جلی حروف میں لکھنا چاہئے مگر اس قدر نفرت کے ماحول میں اثبات کا پہلو کہیں دور تک ، بلکہ بہت دور تک نظر نہیں آ رہا۔ نہ غریبوں کا کوئی پرسان حال ہے ، نہ بڑھتی قیمتوں کی کوئی روک تھام ہے، نہ معیشت کا کوئی نظام ہے۔ نہ اسٹاک مارکیٹ کی تنزلی کی وجہ بیان کی جا رہی ہے، نہ برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے نہ درآمدات میں خاطر خواہ کمی ہو رہی ہے،نہ ڈھائی کروڑ بچے اسکول گئے ہیں نہ انہیں اسکول نصیب ہوئے ہیں، نہ اسپتال تعمیر ہوئے ہیں، نہ پولیس کا نظام بدل گیا ہے، نہ اقربا پروری ختم ہوئی ہے ، نہ باہر سے لوگوں نے آکر پاکستان میں ملازمتیں شروع کر دی ہیں نہ سبز پاسپورٹ کو عزت ملی ہے نہ فی الحال ایک کروڑ نوکریاں دستیاب ہوئی ہیں نہ پچاس لاکھ گھر بنے ہیں۔نہ پشاور کی بی آر ٹی تعمیر ہوئی ہے نہ بلوچستان میں امن ہوا ہے، ان نو ماہ میں بس عوام پر عرصہ حیات تنگ ہوا ہے۔ ان چند ماہ میں مہنگائی کی شدت میں اضافہ ہو اہے۔ ادویات کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ کابینہ میں اضافہ ہوا ہے۔ انتشار میں اضافہ ہوا ہے۔ نفرت میں بڑھوتری ہوئی ہے۔ بد انتظامی و بد امنی میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومتی ارکان کی جانب سے گالم گلوچ میں شدت آئی ہے۔متنازعہ فیصلوں کے مطابق آپ نواز شریف کے خلاف چاہے کتنی ہی بلند آواز میں نعرہ لگا دیں مگر اس دور حکومت کی چند حقیقتیں ہیں جن سے مفر ممکن نہیں ۔ اس دور میں لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ ہوا تھا۔ امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی تھی۔ گروتھ ریٹ پانچ اعشاریہ آٹھ ہوا ، انفراسٹرکچر کی مد میں بہت سے پروجیکٹس کا آغاز اور تکمیل ہوئی تھی۔ ریلوے کا نظام بہتر ہوا تھا۔ ہمسایہ ممالک سے تعلقات میں بہتری آئی تھی۔ کراچی کی روشنیاں بحال ہوئی تھیں۔ شدت پسندی میں کمی واقع ہوئی تھی۔ میٹروز اور موٹر ویز بنی تھیں۔ سی پیک جیسے گیم چینجر منصوبے کا آغاز ہوا تھا۔ میڈیا پر اپوزیشن کی بات کرنے کی اجازت تھی۔ سیاسی انتقام کا کوئی سلسلہ نہیں تھا۔ بجلی اور گیس کی قیمتیں کنٹرول میں تھیں۔ روپےکی قدر میں اگر اضافہ نہیں ہوا تھا تو تنزلی کا بھی کوئی امکان نہیں تھا۔ پاکستانی اسٹاک مارکیٹ ایشیائی مارکیٹوں میں اپنا مقام بنا رہی تھی۔ صوبوں کو انکے منصفانہ حقوق دیئے جا رہے تھے۔ ہونہار طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جا رہے تھے۔ ہیلتھ کارڈ اور خدمت کارڈ کا اجرا ہوا تھا۔ اور داد دیجئے حکومت وقت کو کہ اس نے صرف نو ماہ کی قلیل مدت میں سب کچھ الٹا کر رکھ دیا ہے۔ اب ہر شعبے میں زوال کی کیفیت ہے۔ جمہوریت ایک ایسا نظام ہے جو کبھی ناکام نہیں ہوتا ۔ اگر اس نظام میں ناکامی ہوتی ہے تو وہ ناکامی حکومت وقت کی کہلائی جاتی ہے۔ اس نظام کی خوبی یہی ہے کہ یہ اپنے خود کار طرز عمل سے درستی کی جانب عوام کو لے کر جاتا ہے۔ جو بحرانی صورت حال اس وقت ملک کی ہے یہ بحران جمہوریت کا نہیں حکومت وقت کا ہے۔ اس طرح کی بحرانی حکومتیں وقتی ہوتی ہیں۔ اس طرح کی ابترصورت حال میں جمہوریت کا خود کار نظام عمل میں آتا ہے۔ اپنی تصحیح خود کرتا ہے۔ لوگوں کے انتخاب میں اگر غلطی ہو گئی ہے تو غلط لوگوں کو اس نظام سے ہٹانے کا طریقہ بھی جمہوریت ہی دیتی ہے۔ اس طرح کے مرحلوں میں عوام کا غیظ و غضب کام آتا ہے۔ اپوزیشن کو فعال بناتا ہے۔اپنی اصلاح خود کرتا ہے اصلاح احوال کا ایک طریقہ تو اپوزیشن کے ہاتھ میں اس وقت بھی موجود ہے۔ پنجاب کی حد تک تو جب چاہے حکومت گرائی جا سکتی ہے۔ وفاق میں بھی اڑان کے لئے تیار پنچھیوں کی تعداد کم نہیں ہے۔ لیکن اس سے وقتی اصلاح تو ممکن ہے مگر مکمل تبدیلی نہیں ۔ اس صورت حال سے نکلنے کا واحد ذریعہ نئے انتخابات ہیں ۔ اس کی آواز جلد ہی اپوزشن کی طرف سے سنائی دی جائے گی۔ منصفانہ، شفاف اور آزادنہ انتخابات ہی اس مشکل سے نکلنے کا واحد طریقہ ہیں۔ اس پر تمام اپوزیشن پارٹیوں کا اتفاق ہی اس ملک کے بہترمستقبل کا راستہ ہے۔ یہ عین جمہوریت بھی ہے اور وقت کی ضرورت بھی۔ اس بند گلی سے نکلنے کا اب یہی واحد راستہ بچا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Knowing your eyes will be cleared
Previous Post جان کر آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی
Next Post پاکستان میں سب سے طویل روزہ کس دن اور کتنے گھنٹے کا ہو گا ؟
How long will it be the fastest day in Pakistan?

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.