counter easy hit

یمن میں بحری جہاز پر راکٹ حملہ، 7 پاکستانی جاں بحق

Rocket attacks on ships in Yemen, kills 7 Pakistani

Rocket attacks on ships in Yemen, kills 7 Pakistani

صنعا: یمن کی سمندری حدود میں ایرانی کارگو شپ پر راکٹ حملے میں 7 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم وی جویا ایرانی جہاز مصر سے دبئی جا رہا تھا کہ یمنی حدود میں نامعلوم سمت سے راکٹ حملہ کیاگیا جس کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی اور وہ سمندر میں ڈوب گیا۔ جہاز کے کپتان انیس الرحمن سمیت تمام عملہ پاکستانی تھا جن میں سے7 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ شپ آفیسر کبیر نے کود کر جان بچائی۔ ساتوں پاکستانیوں کی لاشیں یمن میں ہی موجود ہیں جنہیں پاکستان لانے کیلئے انصار برنی ٹرسٹ نے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں بچ جانے والے شپ آفیسر کبیرنے ہی پاکستان میں شپنگ کمپنی کے ایجنٹ کو واقعے کی اطلاع دی۔ جاں بحق ہونیوالے افراد میں سے 3کے نام سامنے آئے ہیں۔ ان میں کپتان انیس الرحمٰن،چیف انجنیئر شعیب اور الیکٹریشن ابراہیم شامل ہیں۔شپنگ کمپنی کے ایجنٹ سید محمد احمد نے ایک ٹی وی کو بتایا کہ جہاز پر حملے کی اطلاع بدھ کی شام ملی اور انھوں نے عملے کے اہلخانہ کو اس کی اطلاع دیدی ہے۔ یمن کی حکومت کے ساتھ ملکر لاشیں اوربچ جانے والے شخص کو پاکستان لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انصار برنی ٹرسٹ کے سربراہ انصار برنی نے بتایا کہ وہ سعودی حکومت اور یمنی حکام سے رابطے میں ہیں۔ بحری جہاز کے کپتان انیس الرحمن کی اہلیہ کا بھی کہنا ہے کہ وہ شپنگ کمپنی کے ایجنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website