counter easy hit

ہرقسم کی دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتے ہیں، سرتاج عزیز

We have condemned all forms of terrorism, Sartaj Aziz

We have condemned all forms of terrorism, Sartaj Aziz

 اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی پر زور مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشیر خارجہ امورسرتاج عزیز نے جرمن وزیر خارجہ کو تعزیتی خط لکھا جس میں انہوں نے برلن ٹرک حملے میں مرنے والوں کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت کی جب کہ کرسمس مارکیٹ میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ خط میں مشیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کے لئے جرمنی اورعالمی برادری کے ساتھ ہیں اور دہشت گردی کی تمام اقسام اور اشکال کی مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ 3 روزقبل برلن میں ایک ٹرک نے کرسمس کی خریداری میں مصروف لوگوں کے ہجوم کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website