counter easy hit

ساہیوال میں دھند کے باعث 12 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 5 افراد جاں بحق

Fog in Sahiwal 12 vehicles collided, killing 5 people

Fog in Sahiwal 12 vehicles collided, killing 5 people

ساہیوال: جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث 12 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔

یس نیوزکے مطابق ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر شدید دھند کے باعث 12 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 15 زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں جب کہ امدادی کاموں کے لیے جی ٹی روڈ کے ایک ٹریک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں سے 3 کا تعلق چیچہ وطنی جب کہ 2 کا تعلق ساہیوال سے ہے، زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website