counter easy hit

دھاندلی ثابت ہونے پر وزیراعظم خود اسمبلی توڑیں گے، پی ٹی آئی اور حکومت کا معاہدہ

Ishaq Dar and Mehmood Qureshi

Ishaq Dar and Mehmood Qureshi

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جوڈیشل کمشن کے معاہدہ کی غیر مصدقہ کاپی دنیا نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔

حکومت اور پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمشن پر معاہدہ 6 صفحات پر مشتمل ہے جس کے مطابق دھاندلی ثابت ہونے پر انتخابات بیک وقت پورے ملک میں ہونگے۔ دھاندلی ثابت ہونے پر وزیراعظم خود اسمبلی توڑیں گے۔

معاہدے کے مطابق دھاندلی کی تحقیقات 45 دن کے بجائے سمری ٹرائل کے ذریعے کرائی جائیں۔ جوڈیشل کمشن کے لئے مجوزہ آرڈیننس بھی معاہدے کا حصہ بنایا گیا ہے۔ معاہدے میں ایم آئی اور آئی ایس آئی سے مدد لینے پر اتفاق ہوا۔

معاہدے میں پیپلز پارٹی اور بی این پی کے دستخط کی جگہ بھی موجود ہے۔ وزیراعظم منگل کو پارلیمانی جماعتوں سے ملاقات میں معاہدے پر تبادلہ خیالات کرینگے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان معاہدے کی تفصیل پارلیمانی جماعتوں کو بھیج دی گئی ہے۔ جوڈیشل کمشن مجوزہ آرڈیننس کے تحت ہی کام کرے گا۔