counter easy hit

ہالی ووڈ فلم سینڈریلا کا باکس آفس پر راج جاری

Syndryla

Syndryla

لاس اینجلس (جیوڈیسک) بچوں کے مقبول ترین کردار سنڈریلا نے ہالی وڈ باکس آفس پر خوب دھوم مچا رکھی ہے۔ تیرہ مارچ کو امریکی سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم اب تک 67 اعشاریہ 9 ملین ڈالرز سمیٹ چکی ہے۔

خوبصورت کہانی اور مناظر سے بھرپور فلم اب بھی بچوں اور بڑوں کا دل لبھانے میں مصروف ہے۔ باکس آفس پر دوسرا نمبر ہالی وڈ ایکشن فلم رن آل نائٹ کا ہے۔

ہالی وڈ ہیرو لیام نیسن کے دھواں دھار ایکشن سے سجی فلم اب تک 15 ملین ڈالرز سمیٹ چکی ہے۔ شائقین مخصوص ایکشن اور مار دھاڑ کو بے حد پسند کیا ہے۔

تیسرے نمبر پر ایڈونچر اور ایکشن سے بھرپور فلم کنگز مین: دی سیکرٹ سروس ہے۔ فلم کے مزاحیہ رنگ سے بھی شائقین بے حد محظوظ ہو رہے ہیں۔