counter easy hit

پانی میں آرام کریں، کرایہ صرف 50 ہزار ڈالر

بچپن کی یادوں سے وابستہ ایک جڑی یاد پانی کی بھی ہے، پانی سے کھیلنا ہربچے کا شوق ہوتا ہے جن کا کبھی کبھی تو پانی سے باہر نکلنے کیلئے دل بھی نہیں کرتا،بچپن میں ہر ایک کا دل کرتا ہے کہ پانی میں ہی گھر کرلیں۔

Relax in water, rent only $ 50,000مگر اب دورِ جدید نے بچپن کی تمام تو نہیں مگر کئی خواہشات کو تکمیل بخش دی ہے۔

خوبصورت بحری زندگی سے بھرپور جزائر پر مشتمل ملک مالدیپ دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے،مالدیپ کے جزیرے رنگالی کونارڈ ریزورٹ میں زیر سمندر رہائش گاہ کا انتظام کیا گیا ہے ۔

اس زیر آب رہائش گاہ میں لیونگ روم، کچن، ڈائننگ روم اور باتھ روم سمیت مکمل گھر شامل ہے،بس اب زیادہ انتظار کرنے کی ضرورت نہیں یہ ریزورٹ رواں سال سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس ریزورٹ کی بناوٹ میں نامی میٹریل استعمال کیا گیا ہے جس سے آر پار دیکھا جاسکتا ہے ۔

اس رہائشگاہ کے ٹوٹل 2 لیولز ہیں جن میں سے ایک سمندر سے باہر اور دوسرا سمندر کی تہہ میں ہےاور رہی بات اس رہائش گاہ سے لطف اٹھانے کی تو اس کے لیے 50 ہزار ڈالرز جیب میں ہونا ضروری ہیں۔