منڈی بہاء الدین: پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاستدان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ ضیاءالحق کی روحانی اولاد کیخلاف علم بغاوت بلند کرنے کیلئے عمران خان کو جوائن کیا۔

ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ میں کبھی کسی پارٹی کا مرہون منت نہیں رہا اور نہ ہی میری سیاست کا آغاز پیپلز پارٹی سے ہوا۔ میرے والد نے ہمیشہ مجھے عمران خان کا ساتھ دینے کا کہا۔ نواز شریف سے ظلموں کا بدلہ لینے کا وقت آ گیا تھا۔ اگر یہ تمام کام عمران خان کر سکتے ہیں تو ہمیشہ ان کا ساتھ دوں گا۔








