counter easy hit

ریحام خان نے ایسا جواب دیدیا کہ عمران خان اور پاکستانی یقین نہیں کریں گے

reham khan, trying, to, criticized, imran Khan,

اسلام آباد (ویب ڈیسک )بھارتی حکومت معصوم کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جس پر پاکستان نے ہمسائے ملک کے ساتھ سفارتی تعلقات بھی محدود کر دیئے ہیں ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر بات چیت کرنے کیلئے بھارتی میڈیا نے وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کو دعوت دی جس دوران انہوں نے بھارتی صحافی کو کھری کھری سنا ڈالیں ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل کے صحافی ” گوروو “ نے پاکستان کے معاشی مسائل متعلق سوال پوچھا اور وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جس پر ریحام خان نے دبنگ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” دیکھیں گوروو ، اگر آپ بار بار کہیں گے کشمیر آپ کا اندرونی مسئلہ ہے تو پھر سن لیں عمران خان بھی ہمارا اندرونی مسئلہ ہے ، معیشت بھی ہمارا اندرونی مسئلہ ہے اور آپ کو اس پر بولنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔“واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان 5اگست کو کشمیر کے حوالے سے کیے جانے والے بھارتی اقدام سے پہلے سے آگاہ تھے اور انہوں نے کشمیر کا سودا کیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے نریندر مودی کو خوش کرنے کے لیے خود اس حوالے سے معاہدہ کرنے کی پیشکش بھی کی تھی۔ ریحام خان نے بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بلا ججھک یہ کہہ سکتی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا سودا کرلیا ہے۔ ریحام خان نے مزید کہا ہے کہ 5 اگست کو بھارت نے جب کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا اعلان کیا تو میری کی ایک ٹیم ممبر نے کشمیر پر سودے بازی کے حوالے سے مجھ سے جب یہ پوچھا کیا یہ سچ ہے کہ عمران اس سب کے بارے میں پہلے سے آگاہ تھے؟ تو میں نے کہا کہ ہاں یہ سب سچ ہے لیکن سب دعا کریں کہ یہ خبر جھوٹی ہو۔ ریحام خان نے وزیراعظم عمران خان پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے کشمیر کا سودا کر لیا ہے اور انہوں نے اس حوالے سے خود بھارت کو معاہدہ کرنے کی پیشکش بھی کی تھی۔ اس کے علاوہ آج آرمی چیف کو مدتِ ملازمت میں توسیع دینے کے حوالے سے ریحام خان نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ میرے لیے جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کوئی اچھنبےکی بات نہیں ۔ اپنا تھوکا ہوا چاٹنا سلیکٹڈ کی عادت ہے۔ سلیکٹر کی مدت ملازمت میں توسیع سے سلیکٹڈ کی مدت ملازمت میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا۔ خیال رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتملازمت میں تین سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ مزید تین سال کے لیے آرمی چیف کے عہدے پر مقرر رہیں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر 2019ء کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے تھے لیکن اب ان کی مدت ملازمت میں مزید تین سال کی توسیع کر دی گئی ہے جس کے تحت جنرل قمر جاوید باجوہ نومبر 2022ء تک چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website