counter easy hit

اسفند یار ولی نے عمران خان پر شرمناک الزام عائد کر دیا

Asfandyar Wali accuses Imran Khan of shame

پشاور(ویب ڈیسک )اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی نے کہا کہ جو کپتان کے پیروں میں بیٹھتا ہے وہ صاف ہے اور جو نہیں بیٹھتا وہ چور ہے ، عمران خان! آپ کو سال سے زیادہ ہو گیا ہے ، اب اپنی بات کرو پچھلی حکومت کے قصے چھوڑو،کب تک اس بہانے لوگوں کو بہلاؤ گے ، 224 ارب روپے عمران خان نے معاف کیے ہیں، غریبوں کو دیتے تو فائدہ ہوتا ،کارخانہ دار کو فوائد دئیے گئے ہیں، پنجاب اور سندھ میں کرپشن نظر آرہی ہے لیکن بی آرٹی میں کیوں نہیں نظر آرہی، فاٹا کے آزاد ہونے کا اعلان تو ہوا لیکن کوئی نیا قانون نہیں آیا،فاٹا کو حصہ دینے کا تو کہا جاتا ہے لیکن سی ایم کو پیسے نہیں ملتے تو فاٹا کو کیا ملیں گے ،باچا خان مرکز میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اسفندیار ولی نے کہا کہ مہنگائی ہماری مڈل کلاس سے بھی باہر ہو رہی ہے ،اس کے بعد خانہ جنگی کا امکان ہے ، کشمیر ایشو پر سیاستدانوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، افسوس کا مقام ہے متحدہ عرب امارات نے اپنا سب سے اعلیٰ ایوارڈ مودی کے حوالے کیا ہے ۔ہم صرف یہاں بیٹھ کر ٹویٹ کر رہے ہیں،ملک کی داخلہ اور خارجہ پالیسیاں ناکام ہو چکی ہے ،دونوں پالیسیوں کو ازسر نو بنانا ہو گا۔ افغانستان میں امن کے بغیر خطے میں امن ناممکن ہے ۔ اسکے ساتھ ہی وامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب! جتنی بڑی خدمت عمران خان آپکی کر رہے ہیں، اتنی خدمت خواجہ آصف اور چودھری نثار کبھی نہیں کر سکتے، عمران خان کو تمغہ ضرور دیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی خودمختاری کی بات ہم نے کی، فاٹا کے بارے میں پارٹی کا سٹینڈ واضح ہے، فاٹا کو جلد از جلد صوبے کا حصہ بنایا جائے اور انگریز کی کھینچی لکیر کو ختم کیا جائے۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ فاٹا میں مردم شماری سہی معنوں میں کرائی جائے اور فاٹا کو ایک آئینی پیکج دیا جائے جس میں صوبائی کابینہ میں فاٹا کے وزراء کا کوٹہ رکھا جائے۔ اسفند یار ولی نے مطالبہ کیا کہ فاٹا کو صرف این ایف سی ایوارڈ کے پیسے ہی نہیں بلکہ سپیشل گرانٹ دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک سے متعلق جو وعدے نواز شریف نے ہم سے کئے تھے، وہ پورے نہیں ہو رہے۔ اسفند یار ولی نے یہ بھی کہا کہ میاں صاحب نے پہلے ایک وعدہ کیا تھا وہ وفا نہ ہوا اور میاں صاحب جدہ پہنچ گئے، میاں صاحب! ہم فقیروں سے کیا گیا وعدہ اگر اب پورا نہ ہوا تو جدہ بھی نہیں جگہ ملے گی ۔ اس سے قبل عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک سابق حکومتوں کو کرپٹ قرار دیتے ہیں لیکن وہ خود ان حکومتوں کا حصہ رہے ہیں۔این اے فور کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں منعقدہ عوامی جلسے میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان تحریک انصاف پر خوب گرجے بھی اور برسے بھی اور کہا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک سابق حکومتوں کو کرپٹ قرار دیتے ہیں لیکن وہ خود ان حکومتوں کا حصہ رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے۔اسفندیار ولی خان نے عمران خان پر بھی تنقید کے کاری وار کئے اور کہا کہ عمران خان کو خیرپختونخوا کے عوام کی کوئی پرواہ نہیں ان کی نظریں تخت اسلام آباد پر ہیں۔اے این پی کے سربراہ نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت اے این پی پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں کرسکی۔ انہوں نے کہا پانامہ میں صرف نواز شریف کا نام نہیں تھا لیکن اب نوازشریف کا انجام اڈیالہ جیل ہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website