yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

سینئر مہاجر ورلڈ کانفرنس کا انعقاد، الطاف حسین کا اکابرین سے رابطہ

Yes 1 Webmaster July 21, 2015 1 min read
Altaf Hussain
Share this:
Altaf Hussain
Altaf Hussain

لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے’’ سینئر مہاجر ورلڈ کانفرنس ‘‘ کے انعقاد کے سلسلے میں پیرکودن بھر کئی سینئر دانشوروں، تاریخ دانوں، ٹیکنو کریٹس اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مہاجراکابرین سے رابطہ کیا۔

انہوں نے پیرکی شب رابطہ کمیٹی کے اراکین سے گفتگوکرتے ہوئے انہیں اس کانفرنس کے انعقادکے حوالے سے کئے جانے والے رابطوں سے آگاہ کیاجس میںدنیابھرسے مہاجراکابرین ،دانشور، قلم کار اور ٹیکنوکریٹس شرکت کریں گے۔ رابطہ کمیٹی سے گفتگوکرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ ہم غیرآئینی وغیرقانونی اقدامات کو صبروتحمل کے ساتھ برداشت کررہے ہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ ظالموںپراپناعذاب ضرورنازل کرے گا خواہ وہ سویلین ہوں یاوردی میں ہوں۔اپنی گفتگو میں انھوں نے کہا کہ بعض اداروں میں اختلافات ہیں

آرمی چیف، جنرل راحیل شریف ایک بہادر اور پروفیشنل فوجی ہیں ۔ الطاف حسین نے کہاکہ ایک ایسے وقت میںجبکہ افغانستان ، ایران اوربھارت کی سرحدوں کی جانب سے پاکستان پرشدید خطرات منڈلا رہے ہیں ایسے میں یہ انتشارکہیں خاکم بدہن ملک کی تباہی کا باعث نہ بن جائے ۔دریں اثناالطاف حسین نے سینئرمہاجراکابرین سے اپیل کی ہے کہ وہ’’سینئر مہاجرورلڈ کانفرنس ‘‘ میںشمولیت کیلئے اپنے کوائف نائن زیرو یا لندن ارسال کریں۔

ایک بیان میں انھوں نے تمام سینئر مہاجروںسے جن کی عمر 60 سال سے زائد ہے،انگریزی لکھنے اور پڑھنے پرعبوررکھتے ہوںاورسینئر مہاجر ورلڈ کانفرنس میں شمولیت کے خواہشمند ہوں وہ اپنے کوائف ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیزآباد پرجمع کرائیں۔ انہوں نے کہاکہ سینئر مہاجرورلڈکانفرنس کے ارکان، اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کے دفاتر اور دنیا بھر کے ممالک کا دورہ کرکے انہیں پاکستان میں مہاجروں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں سے آگاہ کریں گے۔

جو سینئر مہاجر اس کانفرنس میں شریک ہوکر قربانیاں دینے اور جدوجہد کرنے کیلئے تیارہوں وہ اپنے نام ، پتہ ، تعلیم ، تجربہ، رابطہ نمبرز اوردیگر تفصیلات پر مبنی کوائف، نائن زیرو عزیز آباد میں جمع کراسکتے ہیں یا ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے ای میل ایڈریس mqm@mqm.org پر بھی ارسال کر سکتے ہیں۔ الطاف حسین نے کہاکہ قوم کے ہزاروں نوجوانوں کو مارا جا رہا ہے لیکن پاکستان کی عدالتوں کی جانب سے نہ تو مہاجروں کو انصاف فراہم کیاجارہا ہے اور نہ ہی عدالتیں مظالم روکنے کیلئے کوئی کردار ادا کررہی ہیں۔

الطاف حسین نے کہا کہ رمضان المبارک کی 29، مقدس شب نائن زیرو پر دوبارہ چھاپہ مارا گیااورایم کیوایم کے سینئر ترین بے گناہ کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ لہٰذا سینئرترین مہاجروں سے میری پرزور اپیل ہے کہ وہ فی الفورنائن زیرو کے فون نمبر 021-3631 3690 ، 021-3632 9900 یا انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے نمبر 00 44 208 905 7300 پررابطہ کرکے اپنے رابطہ نمبرز بھی نوٹ کرادیں۔

لندن سے رابطہ کمیٹی کا کوئی بھی رکن پہلی فرصت میں ان سے رابطہ کرلے گا۔علاوہ ازیں الطاف حسین نے کہاہے کہ میں اپنی والدہ خور شید بیگم ولد حافظ حاجی رحیم بخش قادریؒ کی قسم کھاکر کہتا ہوں کہ میں مہاجروں کوان کے جائز حقوق دلانے اور انہیں ان کا جائزمقام دلانے کی جدوجہداپنی آخری سانس تک کرتارہوں گا۔

خوا ہ اس جہدوجہدکی پاداش میںمجھ پر کتنی ہی ا ذیتیں کیوںنہ ڈھائی جائیں۔ ظلم کے خلاف تادم مرگ بھو ک ہڑتال کے نتیجے میںاگر میری موت واقع ہوگئی تومیری موت ،میری قسم کی سچائی کا ثبوت ہو گی۔ الطاف حسین نے یہ بات ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میںرابطہ کمیٹی لندن اورپاکستان کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
PIA
Previous Post فرانس نے پی آئی اے کو رات بارہ کے بعد لیٹ اڑان بھرنے پر چالیس ہزار یورو جرمانہ کر دیا
Next Post پیپلز پارٹی کا دبئی میں خصوصی اجلاس، کئی وزرا اور اعلیٰ افسر تبدیل کرنے کا فیصلہ
Peoples Party

Related Posts

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.