counter easy hit

بریکنگ نیوز: پی آئی کا مسافر طیارہ گر گیا ۔۔۔۔ تشویشنا ک اطلاعات موصول

پنجگور(ویب ڈیسک )قومی ایئر لائن(پی آئی اے )کا اے ٹی آرطیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل گیا، جس کے بعد ایئر پور ٹ کے عملے نے فوری کارروائی عمل میں لا کر تمام مسافروں کو با حفاظت جہاز میں سے نکال لیا اب تک کی معلومات کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ طیارے میں سوار تمام مسافرمحفوظ ہیں

جبکہ طیارے کے ٹائروں کونقصان پہنچا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 517 کراچی سے پنجگورپہنچی تھی کہ لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے اتر گیا،حادثے میں طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے لیکن طیارے کے ٹائروں کو نقصان پہنچا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے میں سوار تمام مسافروں کو باحفاظت اتار لیا گیا ہے ۔