counter easy hit

میڈیا ہاؤسز کے لیے خوشخبری: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے سرکاری اشتہارات کے حوالے سے ناقابل یقین اعلان کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) موقر قومی اخبار کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد نے گزشتہ روز گورنر پنجاب چودھری سرور سے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ضیا شاہد کی جانب سے ملاقات میں ملکی امور اور اخباری صنعت اور الیکٹرانک میڈیا کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا گیا۔ گورنر پنجاب کو بتایا گیا کہ
سرکاری اشتہارات میں کمی کے باعث الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے اور کئی ادارےمجبوراً اپنی اسٹاف کو نکال رہے ہیں ۔ انہیں بتایا گیا کہ کمرشل بزنس بھی کم ہو رہا ہے جبکہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے اخباری کاغذ کے ریٹ بھی دو گنا بڑھ گئے ہیں جس سے اخبارات پر اضافی بوجھ پڑ گیا ہے۔
عمران خان حکومت 3 ماہ میں اصلاحات کر رہی ہے جس کے سبب اشتہاری مہم رکی رہی جو اب آہستہ آہستہ شروع ہو رہی ہے۔ گورنر پنجاب نے یقین دلایا کہ حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں اور میڈیا کو اس سے فرق پڑے گا۔