counter easy hit

ڈی جی نیب لاہور کی جعلی ڈگری کے بعد ایک اور اسکینڈل ۔۔۔۔ سلیم صافی نے ناقابل یقین انکشاف کر دیا

کراچی(ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور نے لائیو پروگرام میں جو گفتگو کی اس پر اپوزیشن کی تنقید جائز ہے،اخلاقی طور پر ڈی جی نیب کو ٹی وی پر نہیں آنا چاہئے تھا ، اپوزیشن کی ڈی جی نیب لاہور پر تنقید ناجائز اور ناقابل قبول ہے،
ڈی جی نیب میڈیا میں کیسوں پر بات کرنا چاہتے ہیں توا عداد و شمار کے ساتھ کریں، نیب تنقید کا جواب اپنی کارکردگی سے دے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ ڈی جی نیب کے میڈیا پر انٹرویوز موجودہ پنجاب حکومت اور خیبرپختونخوا کے معاملات سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی ڈی جی نیب لاہور پر تنقید ناجائز اور ناقابل قبول ہے، اخلاقی طور پر ڈی جی نیب کو ٹی وی پر نہیں آنا چاہئے ، نوید قمر سےپوچھا جائے کہ جب آصف زرداری نے کہا کہ
چیئرمین نیب کی کیا حیثیت اور کیامجال ہے مجھے پکڑیں تو تب انہوں نے آصف زرداری پر تنقید کیوں نہیں کی تھی۔ سلیم صافی نے کہا کہ نیب کو جن لوگوں نے بنایا تھا آج تک اسے وہی چلارہے ہیں، نیب کا ترجمان وہ شخص ہے جو پہلے رحمن ملک کا ترجمان تھا۔محمل سرفراز کا کہنا تھا کہ ڈی جی نیب لاہور نے ٹاک شوز میں جو گفتگو کی اس پر اپوزیشن کی تنقید جائز ہے، ڈی جی نیب کو سیاسی بیان بازی سے احتراز کرنا چاہئے۔