yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

شاہینوں کی پرواز میں کوتاہی ۔۔۔وجہ حد سے زیادہ خود اعتمادی؟

MH Kazmi January 16, 2018January 16, 2018 1 min read
REASON, BEHIND, PAKISTAN, CRICKET, TEAM, LOOSE, IN, NEW ZEALAND, OVER, CONFIDENCE
Share this:

کیویز نے تیسرے ون ڈے میں پاکستانی شاہینوں کے پر کتر کر 5 ون ڈے پر مشتمل سیریز 0-3 سے جیت لی۔

REASON, BEHIND, PAKISTAN, CRICKET, TEAM, LOOSE, IN, NEW ZEALAND, OVER, CONFIDENCE پاکستان ٹیم کو اس مشکل صورتحال سے دوچار تو ہونا ہی تھا کیونکہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد قومی ٹیم اور کرکٹ بورڈ نے بزعم ِخود یہ سمجھ لیا تھا کہ اب ان کی ٹیم ناقابل تسخیر بن گئی۔ حد سےزیادہ خود اعتمادی اور سہل پسندی قومی ٹیم کو لے ڈوبی۔ کسی بھی ٹیم کے لئے صرف چیمپئن بننا کافی نہیں ہوتا بلکہ اپنی کارکردگی کو برقرار رکھنا بہت اہم ہوتا ہے۔قومی ٹیم کو دیار غیر میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بھی ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا، بیٹنگ لائن ایک بار پھر بری طرح فلاپ ہوئی اوربولنگ میں محمد عامر، حسن علی، فہیم اشرف کا جادو بھی نہ چل سکا۔اس سے قبل دو میچز میں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کی خوب آؤ بھگت کی۔ ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں کپتان سرفراز احمد نے کیوی کپتان کین ولیم سن کا کیچ چھوڑ دیا جو کہ ایک بڑی غلطی تھی۔

REASON, BEHIND, PAKISTAN, CRICKET, TEAM, LOOSE, IN, NEW ZEALAND, OVER, CONFIDENCE

 341 رنز کا ہدف پورا کرنے میں بیٹسمینوں کے ہاتھ پیر پھول گئے۔ ایک طرف کیوی بولرز نے پاکستانی بیٹسمینوں کی ایک نہ چلنے دی تو دوسری طرف بارانِ رحمت بھی قومی ٹیم کے لیے زحمت بنی۔پاکستان نے6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 166 رنز ہی بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی اوراس کے بعد میچ شروع نہ ہوسکا۔ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت قومی ٹیم کا رن ریٹ کم تھا اس طرح نیوزی لینڈ نے 61 رنز سے پہلی کامیابی اپنے نام کی۔دوسرے میچ میں بھی صورتحال مختلف نہ تھی۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 247 رنز کا ہدف دیا لیکن بارش کی مداخلت کی وجہ سے میچ کو 25 اوورز تک محدود کردیا گیا اور نیوزی لینڈ کو کامیابی کے لیے 151 رنز کا ٹارگٹ ملا جس کو اس نے دو وکٹوں پر پورا کیا۔

 کرکٹ شائقین نے یہ کہہ کر اپنا دل بہلالیا کہ بارش کی وجہ سے پاکستان کو دو میچز میں ناکامی ہوئی لیکن پاکستان ٹیم تیسرے ون ڈے میں جوابی وار کرتے ہوئے ضرور کم بیک کرے گی مگربقول شاعر

REASON, BEHIND, PAKISTAN, CRICKET, TEAM, LOOSE, IN, NEW ZEALAND, OVER, CONFIDENCE

دل کے بہلانے کو غالبؔ یہ خیال اچھا ہے

تیسرے ون ڈے میں تو قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ میں کسی بھی انٹرنیشنل ٹیم کا دوسرا کم ترین اسکور 74 رنز بناکر تاریخ میں نام لکھوا دیا۔ڈونیڈن میں بارش بھی نہیں ہوئی اور نہ ہی موسم خراب تھا کہ جس کو ٹیم کی شکست کا ذمہ دار ٹہرایا جاتا۔

نیوزی لینڈ کے حسب ِروایت کھیل پیش کرکے ٹیم کو کامیابی کےلیے 257رنز کا ہدف دیا لیکن 16 رنز کے مجموعی اسکو ر پر آدھی سے زائد ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ٹرینٹ بولٹ، کولن منرو اور لوکی فرگیوسن نے 74 رنز پر پاکستانی ٹیم کی بساط ہی لپیٹ دی۔ اظہر علی، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ اور شعیب ملک بھی بیٹنگ لائن کو مستحکم نہ کرسکے۔

رہی بات کپتان سرفراز کی تو کوئی بھی کپتان یا فرد واحد ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہیں کرسکتا جب تک اس کی ٹیم کپتان کا بھرپور ساتھ نہ دے۔

تمام میچوں میں پاکستان کی ناکامی کی وجہ بیٹنگ لائن ہے۔ سعید انور اور عامر سہیل کے بعد پاکستان کو ایسی کوئی اوپننگ جوڑی نہیں ملی جو ٹیم کی پوزیشن مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے۔ٹاپ آرڈر کی ناکامی ٹیم کا ایک سنگین مسئلہ ہے جس پر قابو پانے میں کرکٹ بورڈ، سلیکٹرز اورکوچ بھی ناکام ہیں۔پوری قوم گزشتہ برس پاکستان ٹیم کی پہلی بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر بہت مسرور تھی، ہر طرف لوگ کھلاڑیوں (شاداب خان، فخر زمان، حسن علی)اور قائد سرفراز کی کارکردگی پرخوشی سے نہال بھی تھے۔حکومت، کرکٹ بورڈ و دیگر بڑے بڑے اداروں کی جانب سے قومی ٹیم پر انعامات کی بارش جاری تھی۔ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں انعامات سے نوازنا اچھی بات ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو اپنی فٹنس اور پریکٹس پر بھی بھرپور توجہ دینے کی ضرورت تھی۔حالانکہ بعض ناقدین نے اپنے تجزیوں میں کرکٹ بورڈ کی توجہ اس جانب دلائی تھی کہ اگر کھلاڑی فٹنس اور پرفارمنس کو برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئے تو کہیں 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم ریل کی پٹری سے ہی نہ اتر جائے اور آج قومی ٹیم کا یہی حال ہے۔

قومی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے بعد سری لنکا کے خلاف سیریز میں ایکشن میں نظر آئی۔ متحدہ عرب امارات جس کو پاکستان کا ہوم گراؤنڈ کہا جاتا ہے، وہاں بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کو سری لنکا جیسی ’’بچہ‘‘ ٹیم کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں0-2سے ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان کے نام رہی۔پاکستان ٹیم کا یہی حال رہا ہے تو بقیہ دو میچز میں بھی پاکستان کا اللہ حافظ ہے۔ پاکستان اس وقت آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں 98 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پرموجود ہے جبکہ بنگلہ دیش 92 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پرہے ۔مزید شکستوں کی وجہ سے پاکستان کی ایک روزہ رینکنگ بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
TO, COME, OUT, FROM, ISOLATION, WE, HAVE, TO, DO, SOLD, DECISIONS
Previous Post پاکستان کو تنہائی سے نکالنے کیلیے واضح فیصلے کرنا ہوں گے، فضل الرحمان
Next Post اب امریکا سے تعلقات برابری کی بنیاد پر ہی چل سکتے ہیں، وزیر دفاع
NOW, RELATIONSHIP, WITH, USA, ONLY, ON, EQUAL, BASIS, MINISTER, DEFENSE, KHURRAN DASTGIR KHAN

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.