yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

اب امریکا سے تعلقات برابری کی بنیاد پر ہی چل سکتے ہیں، وزیر دفاع

MH Kazmi January 16, 2018 1 min read
NOW, RELATIONSHIP, WITH, USA, ONLY, ON, EQUAL, BASIS, MINISTER, DEFENSE, KHURRAN DASTGIR KHAN
Share this:
NOW, RELATIONSHIP, WITH, USA, ONLY, ON, EQUAL, BASIS, MINISTER, DEFENSE, KHURRAN DASTGIR KHAN
MINISTER, DEFENSE, KHURRAN DASTGIR KHAN

وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ امریکا سے اب تعلقات دھمکی اور دھونس کی بنیاد پر نہیں بلکہ برابری کی سطح پر ہی چل سکتے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پالیسی بیان دیتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں لڑی جارہی جنگ امریکا کی ناکام ترین مسلح جدوجہد ہے اور امریکا کی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر نہیں ڈالا جاسکتا جب کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کو اربوں ڈالر دینے کی بات فضول ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جنگ پاکستان کی سرزمین پر نہیں لڑنے دیں گے اور اب امریکا سے تعلقات دھمکی اور دھونس نہیں بلکہ برابری کی بنیاد پر ہی چل سکتے ہیں۔خرم دستگیر نے کہا کہ کیا ہزاروں فوجی جوانوں اور عام شہریوں کی شہادتوں کا کوئی نعم البدل ہوسکتا ہے؟ پاکستانی عوام امن کے خواہاں ہیں اور پاکستان نے دہشت گردوں کےخلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے افغانستان میں 16 برس جنگ لڑی جس میں اس نے ہزاروں فوجی ہلاک و زخمی ہوئے اور کھربوں خرچ کیے لیکن اس جنگ کا نتیجہ یہ ہے کہ افغانستان کا 43.2 فیصد آج بھی افغان حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہے۔

قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ایک طرف امریکا کا کہتا ہے کہ بھارت سے اسٹریٹجک پارٹنر شپ پاکستان کے لیے خطرےکی بات نہیں لیکن ساتھ ہی امریکا نے پاکستان کو بھارت کے حوالے سے اپنا دیرینہ موقف تبدیل کرنے پر زور دیا۔

خرم دستگیر نے مزید کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج، سیکیورٹی فورسز اور عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور اس جنگ میں پاکستان نے جانی نقصان کے ساتھ معاشی قربانیاں بھی دی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ضرب عضب دہشت گردی کے خاتمے کیلیے کسی بھی ملک میں سب سے بڑا آپریشن ہے جس میں پاک فوج نے کامیابی حاصل کی ہے اور ہم نے کراچی، فاٹا اور بلوچستان کو شدت پسندوں سے صاف کیا ہے۔’پاکستان کی مسلح افواج اپنی زمینی، سمندری اور فضائی حدود کا تحفظ کر سکتی ہیں‘

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنی زمینی، سمندری اور فضائی حدود کا تحفظ کر سکتی ہیں جب کہ پاکستانی عوام بہادر اور ملک کے تحفظ کے لیے افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاعی نظام مضبوط حفاظتی نظام کے تحت چل رہا ہے اور ہمارا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔بھارت کے حوالے سے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک نے جارحانہ پالیسی جاری رکھی ہوئی ہے اور مسلسل پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور کالے قوانین کے تحت کشمیریوں پر ظلم و بربریت کےپہاڑ توڑ رہا ہے۔خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ افغانستان ہمارا خود مختار ہمسایہ ہے اور اس کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں جب کہ چین کے ساتھ مل کر افغانستان میں امن اور مفاہمت کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
REASON, BEHIND, PAKISTAN, CRICKET, TEAM, LOOSE, IN, NEW ZEALAND, OVER, CONFIDENCE
Previous Post شاہینوں کی پرواز میں کوتاہی ۔۔۔وجہ حد سے زیادہ خود اعتمادی؟
Next Post اسرائیلی وزیرا عظم کا دورہ بھارت اور اس کے مستقبل میں اثرات
ISRAEILI, PRIME, MINISTER, VISIT, TO,, INDIA, THE, REASONS, BEHIND, AND, DEALS, IN, BILLIONS

Related Posts

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.