counter easy hit

کراچی رینجرز کی لانڈھی اور لیاری میں کارروائیاں

Rangers and police raids in Karachi's Landhi

Rangers and police raids in Karachi’s Landhi

کراچی ……رینجرز نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع سوشل سیکیورٹی اسپتال پر چھاپہ مار کر تخریب کاری کی نیت سے چھپائی گئی گولیاں برآمد کر لی جبکہ لیاری میں کارروائی کرکے 5 جرائم پیشہ افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق لانڈھی میں واقع سوشل سیکیورٹی اسپتال میں اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ترجمان کے مطابق اسپتال میں گولیاں عسکریت پسندوں کی جانب سے شہر کا امن خراب کرنے کے لیے رکھی گئی تھیں، برآمد کی گئیں گولیوں میں ایس ایم جی، نائن ایم ایم، آٹھ ایم ایم اور 44 بور سمیت مختلف گولیاں شامل ہیں۔دوسری کارروائی لیاری میں کی گئی جہاں سے 5گینگسٹرز کو گرفتار کر کے ان سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔