counter easy hit

محمد اقبال چوہدری کا صحافت سے وابسطہ افراد کے اعزاز میں عشائیہ

Zahid Mustafa Awan

Zahid Mustafa Awan

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) سپین میں پاکستانی کمیونٹی کی مقبول ترین سماجی و سیاسی شخصیت اور سوشلسٹ پارٹی کے سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی محمد اقبال چوہدری نے شعبہ صحافت سے وابسطہ افراد کے اعزاز میں ذیشان کبابش پر 2015 کا الوداعی اور عشائیہ دیا ، تقریب کا آغاز مرزا ندیم بیگ نے تلاوت قران پاک سے کیا۔

آنحضرت کی خدمت میں گلہائے عقیدت یوسف چوہدری نے پیش کیا ، استقبالیہ میں حافظ عبالرزاق صادق نے پیش کرتے ہوئے تمام صحافیوں کا شکر ادا کیا کہ انھوں نے سارا سال صحافتی ذمہ داریاں بطور احسن سر انجام دی ، اوراسپین کے بلدیاتی، صوبائی اور قومی اسمبلی کے انتخابات میں سوشلسٹ پارٹی کا مشور پاکستانی کمیونٹی کے سامنے پیش کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور پاکستانی کمیونٹی میں اسپانش انتخابات کے متعلق آگاہی اور شعور پیدا کیا۔

محمد اقبال چوہدری اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اردو میڈیا کا بہت مشکور ہوں کہ انھوں نے قومی اسمبلی کے انتخابات میں مجھے اور میری پارٹی کو ہر ممکن کوریج دی ، اور پاکستانی کمیونٹی کو ووٹ کا حق استعمال کرنے پر اکسایا، انھوں نے کہا کہ ہمارئے لئے یہ بڑی فخر کی بات ہے کہ بہت قلیل مدت میں سپین کے قومی انتخابات میں دو پاکستانیوں کو ٹکٹ ملی جو کہ ساری کمیونٹی کے لئے باعث فخر ہے۔

میرئے خیال میں اگر سوشلسٹ پارٹی مجھے ٹکٹ نہ دیتی تو شاید آئی سی وی کے جانب سے دوسرئے بھائی بھی نہ نامزد ہو تے، بہرحال میرے لئے یہ انتہائی مسر ت کی بات ہے کہ میری نامزدگی دیکھ کے کسی دوسری پارٹی نے بھی پاکستانی نژاد کو ٹکٹ دیا اور یہ عمل مستقبل کی نسلوں کے لے لئے سود مند ثابت ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ مجھے پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کرنے کے لئے کسی عہدئے یا رتبے کی ضرورت نہیں ہے ، میں میں پہلے بھی اپنے پاکستانی بھائیوں کی رہنمائی کرتا آیا ہوں اور انشااللہ آئندہ بھی اسی جذبے اور خلوص سے خدمت کرتا رہوں گا۔