counter easy hit

رانا ثنااللہ 7 کروڑ ساڑھے 84 لاکھ کے اثاثوں کے مالک

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثنااللہ 7 کروڑ ساڑھے 84 لاکھ کے اثاثوں کے مالک، تین گھر، 10 ایکڑ زرعی اراضی، 2 پلازے بھی شامل ہیں۔ رانا ثنااللہ 7 کروڑ 84 لاکھ 52 ہزار Rana Sanaullah owns 7 million and 84 lakh assetsروپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ 5 برسوں میں اثاثے 3 کروڑ 56 لاکھ روپے بڑھ گئے۔ سابق وزیر قانون پنجاب کے اثاثوں میں 2 گھر، ایک زیر تعمیر گھر، 4 پلاٹس، 10 ایکڑ زرعی اراضی، 9 دکانیں، زیر تعمیر پراپرٹی سمیت 2 پلازے شامل ہیں۔ رانا ثنااللہ کے پانچ مختلف بینک اکاؤنٹس میں 60 لاکھ 74 ہزار موجود ہیں جبکہ وہ 2 کروڑ 90 لاکھ 50 ہزار کے مقروض بھی ہیں۔ سابق صوبائی وزیر نے اپنے زیر استعمال گاڑی کی ملکیت 75 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔