پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیزراجا نے فلم سازی میں آنے کا اعلان کردیا ہے۔

Rameez Raja announced their participation in the film
جیونیوز سے گفتگومیں رمیز راجا کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی مدد سےدہشت گردی ختم کرنےکےموضوع پرفلم بنارہےہیں، بھارت کے معروف اداکار سنجے دت کو ہیرو کاسٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان ، کترینا کیف جیسی ہیروئنز میں بہت ٹیلنٹ ہے، خواہش ہے ان دونوں کو بھی فلم میں شامل کروں۔ سابق کرکٹرز کا کہنا تھا کہ فلم کی ہیروئن کون ہو گی یہ ابھی سسپنس ہے تاہم فلم میں ایکشن ، سسپنس اور مسالا سب کچھ ہو گا۔








