counter easy hit

لیاری: رینجرز کا سرچ آپریشن، بابا لاڈلا ساتھیوں سمیت مارا گیا

کراچی کے علاقے لیاری پھول پتی لین میں رینجرزنے سرچ آپریشن کیا ہے، اس دوران فائرنگ کےتبادلے میں گینگ وار کمانڈر بابا لاڈلا سمیت3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

Lyari: Search operation of Rangers, Baba Ladla killed with companions

Lyari: Search operation of Rangers, Baba Ladla killed with companions

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سےایک رینجرز اہلکار زخمی ہوا ہے جبکہ 3 ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے، ملزمان کے قبضے سے آٹومیٹیک اسلحہ اوردستی بم برآمد ہوا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق علاقے میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پرسرچ آپریشن جاری ہے، کارروائی لیاری گینگ وار کے کمانڈر کی موجودگی پرکی گئی، کارروائی کےدوران عمارتوں کی چھتوں سےرینجرزپرفائرنگ کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق لیاری میں رینجرز آپریشن بابالاڈلا کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، کارروائی کے دوران نور محمد عرف بابا لاڈلامارا گیا جبکہ بابا لاڈلاکے2قریبی ساتھی بھی مقابلے میں مارے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابا لاڈلالیاری آپریشن کے آغاز سے غائب ہو گیا تھا، بابالاڈلا لیاری گینگ وار کا مطلوب ترین کردار تھا اور خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ بابا لاڈلا کا پوسٹ مارٹم مکمل ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم بابا لاڈلا کو 6 گولیاں لگیں،گولیاں گردن ، سینے ، پیٹ اور ٹانگوں پر لگیں۔ ٹانگوں پر گولیاں  دائیں جانب سے جبکہ گردن سینے اور پیٹ پر بائیں جانب سے لگیں۔ ہلاکت کے بعد ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی رشتے دار خواتین بھی سول اسپتال پہنچ گئیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website