counter easy hit

بھارت کے مزاحیہ اداکار راج پال یادو کو جیل کی سزا

Rajpal Yadav

Rajpal Yadav

مزاحیہ اداکار راج پال یادو کو لون نہ ادا کرنے پر بھارتی سپریم کورٹ نے 6 دن قید کی سزا سنائی ہے۔
نئی دہلی: (یس اُردو) بھارتی میڈیا کے مطابق راج پال یادو اور ان کی اہلیہ نے فلم بنانے کیلئے دہلی کے کاروباری شخص ایم جی اگروال سے 6 کروڑ کا قرض لیا تھا۔ تاہم کچھ دنوں بعد ہی فریقین میں قرض کو لے کر تنازع پیدا ہو گیا اور معاملہ عدالت تک پہنچ گیا۔ ایم جی اگروال کا الزام تھا کہ راج پال ان کا قرض ادا نہیں کر رہے ہیں۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ کے جسٹس کورین جوزف اور آر ایف نریمن کے بینچ نے راج پال یادو کو سپردگی کا حکم دیا۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق اب انہیں کم از کم 6 دن تک جیل میں رہنا پڑے گا۔ اس سے پہلے پیر کو سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے راج پال پر سخت تنقید کی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ان کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ آپ جیسوں کو تو جیل ہونی چاہیے۔ آپ نے ایک کے بعد ایک حلف نامے دیے، لیکن پھر بھی پیسے نہیں دیے۔ ہم آپ کو بتائیں گے کہ قانون کیا ہوتا ہے۔ غور طلب ہے کہ دہلی ہائیکورٹ نے اس معاملہ میں راج پال یادو کو 15 جولائی تک تہاڑ جیل میں خود سپردگی کرکے چھ دن کی سزا بھگتنے کا حکم دیا تھا۔ اسی کے خلاف راج پال کی جانب سے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی۔