counter easy hit

یوراج سنگھ نے ہیزل کیچ سے شادی کا فیصلہ کر لیا

Yuvraj Singh

Yuvraj Singh

معروف کرکٹر یوراج سنگھ نے فلمباڈی گارڈ کے ذریعے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ ہیزل کیچ سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ممبئی: (یس اُردو) بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ اور اداکارہ ہیزل کیچ نے رواں سال کے آخر میں شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں کرکٹر ہربھجن سنگھ کی شادی کے موقع پر ایک دوسرے کے قریب آئے، تاہم دونوں نے اپنے رشتے کا حتمی اعلان نہیں کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوراج نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے اور ہیزل کے رشتے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے بالی جیسے خوبصورت مقام پر شادی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔