counter easy hit

قائد اعظم کے فرمودات آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہیں،راجہ حبیب طاہر

Raja Muhammad Tahir

Raja Muhammad Tahir

سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور) چیرمین راجہ حبیب طاہر نے اپنے بیان میں کہاہے کہ قائد اعظم کے فرمودات آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہیں جن کو سامنے رکھ کر ہمیں سوچنا ہوگاکہ ہم کون اور کیاہیں اور ہماری منزل کیا ہیں ہم اپنے عہد کو نبھا رہے ہیںیا نہیں ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ دنیا ہم سے کیا امیدیں رکھتی ہے اور ہمارے لیے کیا بہتر ہے اگر درست فیصلہ کرلیاتو منزل خود ہمارے قدموں میں ہوگی یاد رکھیں دوسروں سے بہتری کی امیدیں دیوانے کے خواب کے سوا کچھ بھی نہیں ہمیشہ منزل انھیں ملتی ہے جو کوشش کرتے ہیںآج قیام پاکستان کو سالوں پینسٹھ سال ہوچکے ہیں دیکھا جائے تو بہت ٹائم گزرگیامگر دیر نہیں ہوئی پاکستانی عوام باصلاحیت قوم ہے ہمیں آپس کی تقسیم کو ختم کر کے منزل کی طرف سفر کا آغاز کرناہے اب بھی اگر کوشش کی جائے تو منزل دور نہیں بس جواں جذبوں کو جگانے کی ضرورت ہے میں پورے یقین سے کہتاہوں قائدین مسلم لیگ ن میاں برادران کے زیر قیادت آنے والے دنوں میں روشن مستقبل قوم کا منتظرہوگا۔