counter easy hit

گلیوں محلوں میں پڑے ہوئے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر مقامی انتظامیہ کی نااہلی کا ثبوت دے رہیں ہیں

Garbage lying

Garbage lying

سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور) سرائے عالمگیر شہر کی سڑکوں ،گلیوں محلوں میں پڑے ہوئے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر مقامی انتظامیہ کی نااہلی کا ثبوت دے رہیں ہیں گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے دوکا ندار حضرات اور سر وس روڈ پر پید ل چلنے والے افراد ذہنی مر یض بن چکے ہیں ،جبکہ عوام کی بار بار کی شکایات بھی ٹی ایم اے کو شہر میں صفائی کی صورتحال ٹھیک کرنے پر مجبور نہ کر سکیں،دوکا ندار حضرات اور عوام کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں صفا ئی نہ ہو نے کی وجہ سے عوام کو شد ید ذہنی پر یشا نی کا سا منا ہے ،سینٹر ی ورکرز اپنی من ما نی کے ما لک ہیں ہفتہ میں ایک بار صفا ئی کر نے آجا تے ہیں اور مال پانی لے کر بھر غائب ہو جاتے ہیں جب تک ان کی جیب گرم نہ ہو گند گی کے ڈھیر نہیں اٹھا تے ،ڈی سی او گجرات لیاقت علی چھٹہ ،اسسٹنٹ کمشنرمحمد شعیب نسوانہ اس اہم مسئلہ کی طر ف توجہ دیں اور سرائے عالمگیر میں صفا ئی کے نظام کو بہتر بنا نے کے لئے سخت سے سخت اقدا مات کر یں ۔