counter easy hit

کائرہ خاندان اور الحاج محمدشفیق قریشی ایڈووکیٹ خاندان سے ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں،چوہدری عمران اشرف

Chaudhry Imran Ashraf

Chaudhry Imran Ashraf

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) ممتازسماجی وسیاسی شخصیت حاجی چوہدری محمدسخی پسوال (یوکے)آف علی چک،چوہدری عمران اشرف پسوال آف علی چک نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ کائرہ خاندان اور الحاج محمدشفیق قریشی ایڈووکیٹ خاندان سے ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں، موسموں اور سیاست کی گرمی وسردی ان تعلقات میں دراڑنہیں ڈال سکتی ،ہمارے آپس میں تعلقات بہت پرانے اور کبھی نہ ٹوٹنے والے ہیں،اور انشاء اللہ ہماری آنے والی نسلیں بھی ان تعلقات کو نبھائیں گی،انہوں نے کہاکہ ہماراخاندان،کائرہ خاندان اور الحاج محمدشفیق قریشی خاندان ہمیشہ اکٹھے رہے ہیں اور مستقبل میں دنیاکی کوئی طاقت ہمیں ایک دوسرے سے جدانہیں کرسکتی۔