counter easy hit

کوئٹہ:سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 5افراد زخمی

QuettaBlastpakistanFCattack_12-12-2015_207078_l. [downloaded with 1stBrowser]

Quetta near post, 5 injured

کوئٹہ ……کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے سے4سیکورٹی اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جوائنٹ روڈ پر سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4سیکورٹی اہلکاروں اور ایک راہگیر سمیت 5افراد ،زخمی ہوئے ہیں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔دوسری جانب دھماکے کی جگہ کا معائنہ کرنے والے بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کا استعمال کیا گیا ہے اور اس میں چار سے پانچ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا ہے۔دھماکہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور پولیس نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔