counter easy hit

وزیراعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے

pmVisitTurkmenistannawazTAPI_12-12-2015_207077_l. [downloaded with 1stBrowser]

Prime Minister Nawaz Sharif arrived in Turkmenistan on a two-day visit

اشک آباد……وزیراعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے ، ترکمانستان کے نائب وزیراعظم نے ایئرپورٹ پروزیراعظم نوازشریف کااستقبال کیا۔تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شریک ہوں گے ۔ وزیر اعظم نواز شریف ترکمانستان کے صدر سے ملاقات اور اشک آباد میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔وزیر مملکت برائے پیٹرولیم جام کمال اورمعاون خصوصی طارق فاطمی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف ترکمانستان کے صدر قربان علی محمدوف کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ ترکمانستا ن کے صدرکےساتھ وزیراعظم کی ملاقات میں تجارت، توانائی، اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوگی۔