counter easy hit

قطر کی جانب سے عرب ممالک کے مطالبات مسترد، مذاکرات کیلئے تیار

قطر نے عرب ممالک کی جانب سے پیش مطالبات مسترد کر دیئے جبکہ مذاکرات کیلئے رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔ قطری وزیر خارجہ شیخ محمد کہتے ہیں ہمسایہ ممالک کی جانب سے ایلٹی میٹم قطر کی خود مختاری کو محدود کرنے کے مترادف ہے۔

Qatar rejects demands of Arab countries, ready for talks

Qatar rejects demands of Arab countries, ready for talks

روم: میڈیا سے گفتگو میں قطری وزیر خارجہ شیخ محمد کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک کی جانب سے مطالبات پورے نہیں کر سکتے تاہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات کیلئے ایلٹی میٹم کا مقصد بظاہر دہشت گردی کا خاتمہ نہیں بلکہ قطر کی خودمختاری کو محدود کرنا ہے۔ اس سے قبل قطر کے وزیردفاع خالد العطية نے ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کی اور عرب ممالک کے ساتھ بائیکاٹ سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصراور بحرین نے قطر کو مطالبات پورے کرنے کیلئے پیر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website