counter easy hit

پنجاب: ڈولفن فورس کا تعیناتی کے بعد گشت

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈولفن فورس نے تعیناتی کے بعد گلی گلی گشت شروع کر دیا، جس سے شہریوں کو تحفظ کا احساس ہوا ہے۔

Punjab: Patrol of Dolphin Force after deploymentملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں ڈولفن فورس کے ہیوی بائیکس پر جدید اسلحہ سے لیس چاق و چوبند دستوں نےشہر شہر گشت کا آغاز کردیا ہے۔ گوجرانوالہ میں ڈولفن فورس کے 129 اہلکاروں نے اپنے فرائض سنبھال لیے، فیصل آباد میں ڈولفن فورس کے 210 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ پہلے دن سڑکوں پر ڈولفن فورس کو دیکھ کر شہریوں نے جرائم پر قابو پانےکی امید باندھ لی۔ پولیس لائن ملتان میں بھی ڈولفن فورس کی افتتاحی تقریب میں 123 جوانوں نے اپنی ڈیوٹیاں سنبھال لی اور گزشتہ روز سے اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ ادھر بہاولپور میں بھی ڈولفن فورس نے شہر کی سڑکوں پر گشت شروع کر دیا ہے۔