counter easy hit

دنیشور شرما مقبوضہ کشمیر کیلئے بھارتی مذاکرات کار مقرر

امریکی وزیر خا رجہ کی بھارت آمد سے پہلے مودی سرکار نے بھارتی انٹیلی جنس بیورو کے سابق سربراہ دنیشور شرما کو مقبوضہ کشمیر کے لیے مذاکرات کار مقرر کر دیا ہے۔

Dineshwar Sharma appointed Indian negotiator for occupied Kashmirبھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے انٹیلی جنس بیورو کے سابق سربراہ دنیشور شرما کو کشمیر کے لئے مذاکرات کار مقرر کیا ہے جو آئندہ چند روز میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے۔ دنیشور شرما کا کہنا ہے کہ کشمیر میں امن بحال ہونا چاہیے اور کوئی حل نکالنے کے لئے تمام لوگوں سے بات کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر شخص سے بات کرنے کی ضرورت ہے، امید ہے کہ بھارتی حکومت کے اعتماد اور لوگوں کی توقعات پر پورا اتروں گا۔ دوسری جانب بھارتی اخبار کا دعویٰ ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے حریت رہنماؤں سے پہلے ہی غیر رسمی بات چیت کی جا رہی ہے جب کہ کشمیر کے لئے مقرر کئے گئے مذاکرات کار دنیشور شرما نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے بھی ملاقات کی ہے۔