counter easy hit

زیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے تحریک پاکستان کے رکن اور بزرگ صحافی چوہدری محمد عالم کو ایوان اقبال لاہو رمیں ہونے والی ایک پر وقار تقریر میں گولڈ میڈل دیا

Punjab Mian Mohammad

Punjab Mian Mohammad

ننکانہ صاحب (عبدالغفار چوہدری)تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے تحریک پاکستان کے رکن اور بزرگ صحافی چوہدری محمد عالم کو ایوان اقبال لاہو رمیں ہونے والی ایک پر وقار تقریر میں گولڈ میڈل دیا اور پچانوے سالہ چوہدری محمد عالم کو گلے لگا کر ان کی عمر درازی کی دعا کے ساتھ نوجوان نسل کو نظریہ پاکستان سے آگاہ رکھنے کا مشورہ دیا ۔ بعد ازاں واربرٹن پہنچنے پر مشہور سماجی ادبی شخصیت اور کونسلر حاجی محمد اکرم آرائیں کی قیادت میں تاجروں ، سماجی کارکنوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے انکا شاندار استقبال کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر علی ثقلین حیدر ، پروفیسر محمد نعیم اختر ، حاجی محمد اکرم آرائیں اور تاجر نمائندہ شیخ محمد جمیل نے خطاب میں چوہدری محمد عالم کو اعلیٰ قومی خدمات اور 56سالہ صحافتی خدمات پر میاں شہباز شریف کی طرف سے گولڈ میڈل ملنے پر واربرٹن کی پہلی شخصیت قرار دیتے ہو ئے خراج تحسین پیش کیا ۔ بعد ازاں گھر پہنچنے پر چوہدری محمد عالم کی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا ۔